گلگت بلتستان میں مارخور کے شکار کیلئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تین لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر کی حیران کن بولی، بولی کی مالیت تقریباً ساڑھے دس کروڑ پاکستانی روپے ادا کرکے زووم ہنٹنگ نامی کمپنی نے بولی اپنے نام کرلی ۔
گلگت: (ندیم خان ) مارخور کے شکار کیلئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی بولی Zoom Hunting کمپنی نے اپنے نام کی ۔
محکمہ وائلڈ لائف کے زیرِ اہتمام ٹرافی ہنٹنگ سیزن 2025-26 نیلامی ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی آؤٹ فٹرز اور کمیونٹی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی
بولی کے دوران بلیو شیپ 37 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام جبکہ آئی بیکس 14 ہزار امریکی ڈالر میں فروخت ہوگئی ۔
مارخور کیلئے دوسری بڑی بولی 2 لاکھ 86 ہزار ڈالر، Wild Hunting کے نام ،تیسری بڑی بولی 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر، شکار سفاری کمپنی کامیاب ۔
آمدنی کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹیز کو منتقل ہوگا، 20 فیصد حصہ حکومتی خزانے میں جمع ہوگا ، ٹرافی ہنٹنگ نیلامی مقامی معیشت اور وائلڈ لائف تحفظ کیلئے معاون ثابت ہورہی ہے ۔