فلسطین اسرائیل جنگ کو چھ ماہ ہونے کے قریب۔صیہونی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی سے باز نہ آئی۔غزہ کے ہسپتالوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید25 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وسطی غزہ میں القصی اسپتال پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 4افراد شہید ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 18مارچ سے الشفا اسپتال کا محاصرہ کررکھا ہے۔ اسرائیلی محاصرہ کے باعث اب تک 25مریض شہید ہوچکے ہیں۔ اسپتال کے مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔اسرائیل کے غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 32ہزار 782فلسطینی شہید اور 75ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہزارہ افراد ابھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔چالیس ہزار کے قریب عمارتیں کھنڈرات بن چکی ہیں۔ ہسپتالوں میں جگہ پڑنے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں یوم سرزمین فلسطین منایا گیا۔یوم فلسطین کی مناسبت سے نیویارک، واشنگٹن، پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا اور ٹیکساس سمیت کئی امریکی ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔ احتجاج کرنے والے دس خواتین اور چار مردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب ڈنمارک، جرمنی، فرانس اور نیدرلینڈز سمیت یورپ کے کئی ملکوں میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے بھی نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 10افراد کو شمالی غزہ سے گرفتار کیاگیاہے۔غزہ پولیس کے مطابق گرفتار افراد فلسطینی اتھارٹی کی جنرل انٹیلیجنس سروس کے افسر اور اہلکار ہیں۔غزہ پولیس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسوں کو 30مارچ کو شمالی غزہ سے گرفتار کیا گیا