چترال گول نیشنل پارک میں اس سال کی پہلی برفباری ہوئی، جس کے نتیجے میں چھاغ بینی ہٹ اور برمو لشٹ کے علاقوں میں برف کی تہیں جم گئی ہیں۔ پارک کے فیلڈ اسٹاف معمول کی ڈیوٹی پر موجود ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ برفباری اور بارش کے دوران پارک کا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان دنوں لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے خطرات موجود ہوتے ہیں۔ سڑکوں پر کیچڑ اور خراب حالات بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ سیاحوں سے احتیاط برتنے کی درخواست ہے تاکہ سفر محفوظ رہے۔