Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    ’’شی تھریڈ‘‘ پروگرام: وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروع

    نومبر 2, 2026
    ترقی

    مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا بھی چارج بھی سنبھال لیا

    نومبر 2, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»افغانستان»افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
    افغانستان نومبر 2, 2026

    افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

    نومبر 2, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی قیادت، تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق افغانستان وہ بنیادی اڈہ ہے جہاں سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سوچ بھارت جیسی نہیں کہ تمام داخلی مسائل کو بیرونی قرار دے دیا جائے۔

    ہم یہ نہیں کہتے کہ پاکستان میں ہونے والی تمام دہشت گردی صرف افغانستان کی وجہ سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی موجود ہے، جس کا ایک اہم حصہ ملک کے اندر دہشت گردوں اور ان کے تمام سہولت کاروں کا خاتمہ ہے۔

    دہشت گردی سے متعلق بعض مسائل ایسے بھی ہیں جنہیں اندرونی طور پر حل کرنا ہوگا۔

    احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ان سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی شامل تھی۔

    صوبے میں کسی بڑے فوجی آپریشن کے بجائے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOS) کیے جا رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی کا وہ تجربہ کسی دوسرے ملک یا فوج کے پاس نہیں جو پاکستان نے گزشتہ 20 سال کی جدوجہد کے دوران حاصل کیا ہے۔

    سکیورٹی فورسز روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتی ہیں، جن میں پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مشترکہ طور پر حصہ لیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے باعث سب سے زیادہ مشکلات برداشت کی ہیں۔

    صوبے کے عوام بہادر ہیں اور پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔

    پشتون اپنی روایات پر فخر کرتے ہیں، جب کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن و استحکام کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس کے مستحق ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی شخص انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے خلاف نہیں، بلکہ ان کی مخالفت وہ لوگ کرتے ہیں جن کا دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ ہے۔

    ان کے مطابق انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والا ایک سہولت کار اب وہاں موجود نہیں۔

    حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے جس کا جواب سیاستدان بہتر دے سکتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد اپنے آقاؤں کے اشاروں پر بلوچستان کی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد مائننگ، ایل پی جی ٹرکوں، سکولوں اور اساتذہ کو نشانہ بناتے ہیں.

    دہشت گرد پلوں اور ریلوے لائنوں کو تباہ کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں تاکہ معاشی سرگرمیاں معطل ہو سکیں۔

    احمد شریف چوہدری کے مطابق ہر وہ چیز جو مقامی آبادی کو روزگار اور معاشی قوت فراہم کرتی ہے، دہشت گرد اسے نشانہ بناتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے کیوں کہ دونوں ہی صوبے کی ترقی کے مخالف ہیں۔

    احمد شریف چوہدری افغانستان میں دہشت گردی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز انسداد دہشت گردی بلوچستان میں دہشت گردی پاکستان کی سکیورٹی خیبرپختونخوا دہشت گردوں کے سہولت کار ڈی جی آئی ایس پی آر رائٹرز انٹرویو
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت
    Next Article افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    ’’شی تھریڈ‘‘ پروگرام: وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروع

    نومبر 2, 2026

    مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا بھی چارج بھی سنبھال لیا

    نومبر 2, 2026

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    ’’شی تھریڈ‘‘ پروگرام: وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروع

    نومبر 2, 2026
    ترقی

    مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا بھی چارج بھی سنبھال لیا

    نومبر 2, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی

    نومبر 2, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 29, 2026

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    خاص خبریں

    پشاور سکول سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش کر دی گئی، رپورٹ…

    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت میں بے ضابطگیاں، کروڑوں روپے کے نقصان پر جوابدہی کا مطالبہ

    اکتوبر 28, 2026
    آزاد کشمیر

    27 اکتوبر یومِ سیاہ: بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کے دِلوں میں آزادی کی شمع روشن ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی

    اکتوبر 27, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    ’’شی تھریڈ‘‘ پروگرام: وزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروع

    نومبر 2, 2026
    ترقی

    مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا بھی چارج بھی سنبھال لیا

    نومبر 2, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.