وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پرعمل درآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے متعلقہ حکام کو باقاعدہ خطوط بھی ارسال کردیئے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اوگرا اور نیسپا کوخط لکھ دیا ۔
پٹرولیم ڈویژن کت خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 163 پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ یہ پیٹرول پمپ وزیر اعظم فیول سبسڈی فراہمی میں ناکام رہے ۔
پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا اور نیسپا کو پیٹرول پمپس کی لسٹ بھی فراہم کردی ہے جس کے مطابق فیول سبسڈی پر عملدرآمد نہ کرنے والے 106 پیٹرول پمپس پنجاب میں ہیں جبکہ پیٹرول پر سبسڈی دینے سے انکار کرنے والے47 پمپس کا تعلق سندھ سے ہیں ۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں اورگلگت بلتستان میں بھی 5،5 پیٹرول پمپ فیول اسکیم پر عمل نہیں کررہے ۔


