ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم جاری ہے۔
خیبرپختونخوا حکومتی ذرائع کے مطابق، ڈیرہ اسماعیل خان میں طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے افراد شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔
بڑے پیمانے پر لگائی گئی نرسریوں کی وجہ سے مقامی آبادیوں کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔
شجرکاری مہم کا مقصد خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں محفوظ و صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینا ہے۔
گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبرپختونخوا عوامی حمایت کے ساتھ نئی سمت کی جانب گامزن ہے۔


