گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد میں سائنسی اور ادبی ریسرچ کے تناظر کے موضوع پر پہلی ”جے ایم سی، ایچ ای ڈی“ ریسرچ کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس میں باٹنی، بائیو انفارمیٹکس، کیمسٹری، انگلش اور مائیکرو بائیالوجی کے طلباءنے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ ایک روزہ کانفرنس تین مرحلوں میں منعقد ہوئی۔
مرکزی آڈیٹوریم میں افتتاحی تقریب ہوئی جس میں پروفیسر ڈاکٹر عباس حسین نے کانفرنس کے مندوبین کو کالج کے ریسرچ کلچر اور کامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں ایبٹ آباد پروفیسر ڈاکٹر اظہر محمود نے جے ایم سی کے دیگر کالجوں کے فیکلٹی، طلباءاور یونیورسٹی کے بیرونی جائزہ کاروں کا خیرمقدم کیا۔
جے ایم سی کوآرڈینیٹر پروفیسر سعید شاہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے علم کو ٹیکنالوجی میں ترجمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”سائنسی اور ادبی کھوجوں کے تناظر“ کے اہم تھیم کے تحت باٹنی، بائیو انفارمیٹکس، مائیکرو بایولوجی، کیمسٹری اور انگلش میں ایک ہی جگہ پر پانچ ایک ساتھ سیشنز منعقد کرنے پر کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن ہزارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز یاسر ارشد اور محمد ارشد نے دن بھر اپنی موجودگی کے ساتھ کانفرنس کو خوب رونق بخشی۔ انہوں نے ہر کانفرنس کے مقام کا دورہ کیا اور ہر کانفرنس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا، تمام حصہ لینے والے طلباءکو کانفرنس کے مقامات پر اسناد سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں انگلش کے ایسوسی ایٹ پروفیسر رستم نے دوپہر کے سیشن میں کانفرنس کے جائزہ لینے والوں، طلبائ، ڈائریکٹوریٹ کے عہدیداروں، پرنسپلز اور فیکلٹی کا خیرمقدم کیا۔
ڈاکٹر اظہر محمود ( پرنسپل جی پی جی سی منڈیا) نے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے سامنے کانفرنس کی سفارشات پیش کریں گے۔ کانفرنس کے تمام چیئرز، کو چیئرز اور پرنسپلز کو شیلڈز دی گئیں جبکہ کالج کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہان کو اسناد سے نوازا گیا۔