Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کے طور پر 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پوٹھوہار»راولپنڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
    پوٹھوہار اپریل 17, 2026

    راولپنڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    اپریل 17, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    راولپنڈی — تھانہ آراے بازار کے علاقے میں رات گئے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک خطرناک اور مطلوب ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے جو راولپنڈی اور سرگودھا میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم سے چند روز قبل تھانہ ریس کورس کے علاقے میں شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران ایک گولی کانسٹیبل اسد علی کو لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرار ملزم کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے پولیس ٹیم کی جرات مندانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او کینٹ اور تھانہ آراے بازار پولیس کو شاباش دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق علاقے میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، پنجاب سے پولیس طلب
    Next Article ہری پور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکہ، آگ لگنے سے 8 افراد جاں بحق
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کے طور پر 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور

    نومبر 22, 2026

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کے طور پر 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان

    نومبر 21, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    تعلیم

    اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل…

    امن

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026
    ترقی

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد بنوں میں انتظامی اقدامات تیز، صفائی مہم اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری

    نومبر 17, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط کے طور پر 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور

    نومبر 22, 2026
    خاص خبریں

    صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی ذمہ دار خود پی ٹی آئی کی پالیسیاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

    نومبر 22, 2026
    خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، 10 ارب روپے کی ابتدائی قسط جاری

    نومبر 22, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.