معروف خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے چوٹی سر نہ کرنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خسر گنگ چوٹی اپنے والد اور بھائی کے ساتھ سر کر چکی ہوں،میری لئے یہ اعزاز ہے کہ ایک دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اٹالین وومن سمٹ ایکسپیڈیشن ٹیم کا حصہ رہی ۔
سکردو ( ندیم خان) نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معروف خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے پھیلا جارہا ہے کہ میں نے پہاڑ سر نہیں کیا ہے ۔
آمنہ شگری نے کہا کہ میرے پاس شواہد اور گواہ موجود ہیں، سوشل میڈیا میں بعض لوگوں کی جانب سے مجھ پر نامناسب الفاظ کا استعمال ہورہے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایاز شگری ایک ذمہ دار شخصیت ہے انکو کیا ضرورت تھی اپنی آئی ڈی سے اس طرح کی چیزیں شیئر کریں،سکردو: میری لئے یہ اعزاز ہے کہ ایک دیہی علاقہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی اٹالین وومن سمٹ ایکسپیڈیشن ٹیم کا حصہ رہی ۔
آمنہ شگری کا کہنا تھا کہ خسر گنگ چوٹی اپنے والد اور بھائی کے ساتھ سر کر چکی ہوں، حال ہی میں 7027 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
خاتون کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ایڈویچر ٹورازم کو بگاڑنے والے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے،جن کا کوہ پیمائی کے شعبے سے کوئی تعلق ہے وہ تنقید کررہے ہیں ۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے شگر کی پہلی کوہ پیما خاتون ہونا کا اعزاز حاصل ہے، بلاجواز تنقید اور پروپیگنڈہ کرنے والے مجھ سے معافی مانگے ۔