راولپنڈی شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
راولپنڈی: تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گئی ، سرکاری ہسپتالوں میں ڈٰنگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 413 تک پہنچ گئی ۔
راولپنڈی کے پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکس میں بھی ڈٰنگی مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔
طبی ماہرین نے آئیندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلاوٴ کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیے ہیں جبکہ اس کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی کوششیں بھی جاری ہیں ۔
کُل 4982897 گھر چیک کئے گئے جس میں 130336 گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے ۔
ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17862 لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں، کلئیرڈ ایریاز سے تھرڈ پارٹی سروے میں 113 مقامات سے بھاری پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے ۔
ڈینگی آپریشن میں لاروا برآمدگی پر 3894 مقدمات درج اور 1722 پراپرٹیز سیل کردی گئی ہیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 3304 چالان اور مجموعی 97 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔