خانپور ڈیم سے نکلنے والی بڑی نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان جاں بحق ہو گیا، دو نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
خانپور: ایکسچینج گراؤنڈ کے سامنے بڑی نہر میں نہاتے ہوئے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کا رہائشی نوجوان قاسم ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کے ہمراہ اس کے دو ساتھی بھی موجود تھے تاہم وہ دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکالا اور ضروری کارروائی کے بعد ٹی ایچ کیو خانپور منتقل کردیا ۔
امدادی کارروائی کے دوران خانپور پولیس کے جوان بھی موقع پر موجود تھے ۔