وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جہلم میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ پر وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے نے راہٹیان کالونی جہلم میں غیر کشمیریوں کو غیر قانونی طریقے سے پلاٹ الاٹ کرنے کے الزام میں 3 افسران کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ خان، ناصر حیات اور مقصود احمد کے خلاف اصل الاٹمنٹ ڈیڈ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افسران کا تعلق وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ہے اور ان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا ہے ۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث افسران کو کڑی سزا دی جائے گی ۔