اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر صہیب علی پاشا کو گرفتار کرلیا ۔
اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کو معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اغواء کے معاملے پر گرفتار کیا گیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سب انسپکٹر نے 2 معصوم بچوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ۔
ملزم کی شناخت صہیب علی پاشا کے نام سے ہوئی، ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کی گیا، پولیس سب انسپکٹر تھانہ شمس کالونی میں تعینات تھا ۔
ملزم نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بچوں پر ظلم و زیادتی کی اور معصوم بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث ہے ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔