وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر خالدخٹک نےتفصیلی بریفننگ دی، اجلاس میں نیکٹا اورصوبوں کےدرمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانےکا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں انسداد دہشتگردی کےفیصلوں پرعملدرآمد کا فرداً فرداً جائزہ لیا گیا،اسلام آبادمیں کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قیام پرپیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےسیکیورٹی اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنےکا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے وزارت داخلہ کو سات روز میں بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔
کمیٹی اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا،وزیرداخلہ نے چینی شہریوں کےسکیورٹی پلان پر من وعن عمل کرنےکی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ،تمام آئی جیز،آئی جی ریلویز پولیس، کمانڈنٹ ایف سی،آئی جی اسلام آباد،وزارت داخلہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پروزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار نیکٹا ادا کرے گی، نیکٹا میں اصلاحات کا آغاز کردیا، ان کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ روکنے کے لیےکوسٹ گارڈز کو سہولتیں دیں گے۔