Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    ترقی

    کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز

    نومبر 3, 2026
    باہمی تعاون

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نومبر 3, 2026
    حکومت

    خیبر پختونخوا کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»وفاقی کابینہ کا اجلاس،انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق قومی پالیسی کی منظوری دے دی گئی
    فیچرڈ دسمبر 2, 2024

    وفاقی کابینہ کا اجلاس،انتہا پسندی کی روک تھام سے متعلق قومی پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    دسمبر 2, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Federal Cabinet has approved the National Policy 2024 for prevention of extremism
    سپیشل کورٹس (کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ) کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دی،اعلاميه
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: پی ایم  ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  ہوا۔ جس میں وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلیے قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔یہ فیصلہ ماہرین کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جو کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی انسانی صحت پر اثرات کو جانچنے کے حوالے  سے بنائی گئی تھی۔

    کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کو انسانی صحت کے لئے محفوظ قرار دیا ہے۔ کمیٹی میں پاکستان سائینٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ کے نمائندگان شامل تھے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر یونیورسٹی آف کیمبرج ، سینٹ انٹونیز کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف جارڈن، پیکنگ یونیورسٹی چین ، یونیورسٹی آف ہائیڈل برگ، جرمنی میں پاکستان چئیرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری دی-

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسی لینس، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر حبیب الرحمان اور ڈاکٹر کامران انصاری کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس ان منرالوجی، یونیورسٹی آف بلوچستان، کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر ممتاز محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد احمد فاروقی کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے اجلاس میں  وزارت داخلہ کی سفارش پر اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجویز کی اصولی منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر نیشنل پریوینشن آف وائلینٹ ایکسٹریمزم پالیسی 2024 کی منظوری دے دی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں  وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور سندھ ہائی کورٹ ، کراچی کے احکامات کی روشنی میں سپیشل کورٹس کی حدود/دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور بلوچستان ہائی کورٹ ، کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں سپیشل کورٹس (کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ) کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور پشاور ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ ، اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ کراچی، بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن ججز اور دوسری متعلقہ عدالتوں کو لائیرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 69 رنز سے ہرادیا
    Next Article وزیرداخلہ کا سیکیورٹی اداروں کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کرنے کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک

    نومبر 3, 2026

    پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز: کے پی حکومت کا مطلوب افراد کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ

    نومبر 3, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف

    نومبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    ترقی

    کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز

    نومبر 3, 2026
    باہمی تعاون

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نومبر 3, 2026
    حکومت

    خیبر پختونخوا کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک

    نومبر 3, 2026
    حکومت

    پی ٹی آئی دور کے کرپشن کیسز: کے پی حکومت کا مطلوب افراد کی واپسی کے لیے انٹرپول سے رابطہ

    نومبر 3, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 29, 2026

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    خاص خبریں

    پشاور سکول سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش کر دی گئی، رپورٹ…

    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    ترقی

    کراچی پورٹ کی جدید کاری: نئی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں پر کام میں تیز

    نومبر 3, 2026
    باہمی تعاون

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر لیو ہائی شنگ کی جی ایچ کیو میں ملاقات، علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نومبر 3, 2026
    حکومت

    خیبر پختونخوا کی صورتحال: وزیراعظم کی زیر صدارت اعلٰی سطح کا اجلاس، فیلڈ مارشل بھی شریک

    نومبر 3, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.