Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بھارت

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026
    امن

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    خاص خبریں

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»امن»اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار
    امن نومبر 19, 2026

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    نیویارک: اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری انصار شاہ نے بھارتی نمائندے کے ریمارکس پر سخت حقِ جواب دیتے ہوئے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دے دیا۔

    اجلاس کا موضوع ’’قدرتی وسائل اور تنازعات: روک تھام اور قیامِ امن کے لیے تعاون کا فروغ‘‘ تھا۔

    انصار شاہ نے کہا کہ بھارت حقائق سے توجہ ہٹانے، انکار کی روایتی روش اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے معاملے کو الجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 2 ہمسایہ ممالک کے درمیان پابند بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ مؤقف کہ معاہدہ 1960 کا ہے اور دنیا بدل چکی ہے، ناقابل قبول ہے۔

    اقوام متحدہ کا منشور اس سے بھی پرانا ہے جسے 81 برس گزر چکے ہیں کیا بھارت کے نزدیک وہ بھی فرسودہ ہو چکا ہے۔

    جموں و کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کو نظرانداز کرنا بھی بھارت کا طرز عمل رہا ہے۔

    فرسٹ سیکرٹری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نو لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے اور 1989 سے اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

    بھارت کشمیری عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے پاکستان کے داخلی معاملات پر بھارتی مندوب کے ریمارکس کو غیر سنجیدہ اور نامناسب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان قانون پسند، امن دوست اور ذمہ دار ملک ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھا جاتا ہے۔

    انصار شاہ نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسند ہندوتوا نظام حکومت کا غلبہ ہے جو اقلیتوں کے خلاف امتیاز، آزادی اظہار کو دبانے اور نفرت انگیزی کو فروغ دے رہا ہے۔

    بھارت اپنی پروپیگنڈا مشینری کے ذریعے اپنے عوام کو گمراہ کر سکتا ہے لیکن عالمی برادری کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی قانون، بین الاقوامی معاہدوں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ 240 ملین سے زائد پاکستانیوں کے لیے ناگزیر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ازسرنو جائزہ نہیں بلکہ جبر کا حربہ ہے جو تنازعے کو جنم دیتا ہے۔

    اقوام متحدہ انصار شاہ بھارتی آبی جارحیت بین الاقوامی قانون پاکستان بھارت تعلقات پاکستان کا بھارت کو جواب پاکستان کا مؤقف جموں و کشمیر حق خودارادیت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدہ قدرتی وسائل اور تنازعات
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا
    Next Article پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    نومبر 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بھارت

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026
    امن

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    خاص خبریں

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026
    چترال

    چترال میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    نومبر 19, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    امن

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026
    خاص خبریں

    ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

    نومبر 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بھارت

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 دسمبر تک توسیع کردی

    نومبر 19, 2026
    امن

    اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کو جواب، سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار

    نومبر 19, 2026
    خاص خبریں

    سونے کی غیرقانونی کان کنی: گورنر کے پی نے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا

    نومبر 19, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.