Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو بڑا جھٹکا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بیشتر مراعات اور گرفتاری سے استثنا ختم

    نومبر 23, 2026
    فیچرڈ

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 23, 2026
    خیبر پختونخوا

    پشاور میں 12 برس بعد پی ایس ایل میلہ سجے گا، قبائلی اضلاع کے لیے علیحدہ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خیبر پختونخوا»خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو بڑا جھٹکا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بیشتر مراعات اور گرفتاری سے استثنا ختم
    خیبر پختونخوا نومبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو بڑا جھٹکا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بیشتر مراعات اور گرفتاری سے استثنا ختم

    نومبر 23, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Khyber Pakhtunkhwa Assembly members in big shock, most privileges and immunity from arrest abolished through Presidential Ordinance
    صوبے کے 12 مخصوص اضلاع اور دیگر اضلاع کے لیے الگ الگ سپیشل انیشی ایٹیو آرڈیننس بھی جاری ہوئے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے خیبرپختونخوا کے انتظامی اور قانونی معاملات سے متعلق 5 صدارتی آرڈیننسز جاری کر دیئے گئے ہیں، جن کے تحت صوبائی اسمبلی کے اراکین کی بیشتر مراعات ختم کر دی گئی ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور مدارس کی رجسٹریشن کے نظام میں بھی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

    اسلام آباد: نئے صدارتی احکامات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کو حاصل قانونی استثنا اور مراعات کا بڑا حصہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس قانون میں شامل 40 میں سے 21 دفعات کو ختم کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اب کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری یا حراست کے لیے سپیکر سے پیشگی اجازت لینے کی شرط باقی نہیں رہی ۔

    اس کے علاوہ اراکین کو حفاظتی حراست، سول اور فوجداری مقدمات سے حاصل قانونی تحفظ، گرفتاری کے بعد اجلاس میں حاضری اور اسمبلی یا کمیٹیوں کے استحقاق مجروح ہونے سے متعلق شقیں بھی حذف کر دی گئی ہیں ۔

    اسی طرح صوبائی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر مراعات کے تعین کے لیے علیحدہ آرڈیننس نافذ کیا گیا ہے، ترقیاتی امور کی نگرانی کے لیے صوبے کے 12 مخصوص اضلاع اور باقی اضلاع کے واسطے الگ الگ ‘سپیشل انیشی ایٹیو آرڈیننس 2026’ جاری کیے گئے ہیں، ان احکامات کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال کے لیے ایگزیکٹو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔

    12 مخصوص اضلاع کی کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین کی نامزدگی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا، جبکہ دیگر اضلاع کی کمیٹیوں کے اراکین کا تقرر گورنر خیبرپختونخوا کریں گے، خصوصی منصوبوں کے اس آرڈیننس کو دیگر قوانین پر فوقیت حاصل ہوگی اور اس کے تحت لیے گئے فیصلوں کو سول عدالتوں میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا ۔

    مزید برآں، ایک اور صدارتی آرڈیننس کے ذریعے خیبرپختونخوا سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نئی شق شامل کی گئی ہے، اس ترمیم کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجس ایجوکیشن (DGRE) کے پاس پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت دوبارہ رجسٹریشن کروانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 23, 2026

    پشاور میں 12 برس بعد پی ایس ایل میلہ سجے گا، قبائلی اضلاع کے لیے علیحدہ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026

    پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ

    نومبر 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو بڑا جھٹکا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بیشتر مراعات اور گرفتاری سے استثنا ختم

    نومبر 23, 2026
    فیچرڈ

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 23, 2026
    خیبر پختونخوا

    پشاور میں 12 برس بعد پی ایس ایل میلہ سجے گا، قبائلی اضلاع کے لیے علیحدہ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026
    خیبر پختونخوا

    پشاور کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا بڑا فیصلہ

    نومبر 23, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    نومبر 20, 2026

    رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت پر بین الاقوامی کانفرنس 23 دسمبر سے ہوگی

    تعلیم

    اسلام آباد: رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل…

    امن

    برطانوی آرمی چیف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

    نومبر 17, 2026
    خاص خبریں

    میڈیا انڈسٹری اور تعلیم کا اشتراک، خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    نومبر 18, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خیبر پختونخوا

    خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین کو بڑا جھٹکا، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بیشتر مراعات اور گرفتاری سے استثنا ختم

    نومبر 23, 2026
    فیچرڈ

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی، ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی

    نومبر 23, 2026
    خیبر پختونخوا

    پشاور میں 12 برس بعد پی ایس ایل میلہ سجے گا، قبائلی اضلاع کے لیے علیحدہ کرکٹ اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.