پشاور(حسن علی شاہ) گلوکارہ نصیبو لعل نے استاد الطاف حسین طافو کی وفات پہ دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طافو کی دنیا سے رخصتی کے بعد میری دنیا ویران ہوگئ ہے، ان کا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا میڈم نورجہاں کے بعد میں نے ان کی کمپوز دھنوں میں لاتعداد کلاسیکل گیت گائے ہوں ملک بھر میں پسند کئے گئے۔
نصیبو لعل نے یہ بھی کہا کہ دنیا فانی ہے موت برحق ہے مگر کچھ لوگوں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ساری زندگی انکی کمی محسوس ہوتی رہتی ہے۔