اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے  چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا نور خان ائیر بیس پر استقبال کیا، انہیں  21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ چینی وزیراعظم کی آج صدر زرداری سے ملاقات متوقع ہے اور وہ دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ معزز مہمان گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی کریں گے۔ واضح رہے شنگھائی تعاون تنظیم کا دورہ روزہ اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ پاکستان آمد پر چینی  وزیراعظم لی چیانگ کا پیغام پاکستان آمد کے بعد…

غذر کے گاوں بوبر اور گلمتی میں باولے کتے نے 9 افراد کو کاٹ لیا، جن میں 4 خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کیا گیا جہاں ان کی اینٹی ریبیز کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب باولے کتے کو بوبر…