پنجگور: یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں عوامی ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
ریلی میں سیاسی و سماجی رہنماؤں، تاجروں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک ہزاروں شہریوں نے قومی پرچم اٹھا کر یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارے کا واضح پیغام دیا۔
شہدائے پاکستان کو اس ریلی میں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز تھامے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔
اس موقع پر شرکاء نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہداء کی وجہ سے ہی آج ملک کا وجود قائم ہے اور عوام آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔
شرکاء نے کہا کہ پنجگور کے عوام نے ہزاروں کی تعداد میں نکل کر قومی یکجہتی، ملی وحدت اور پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔
ریلی کے شرکاء نے وطن سے محبت اور دفاعِ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


