بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو بہتر ثابت نہ ہو سکا ۔
پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 132 رنز بنائے ،کپتان سلمان آغا 32، طیب طاہر 21 ، قاسم اکرم 20 رنز بناکر نمایاں رہے،عثمان خان 5 ، صاحبزادہ فرحان 4 ، عمیر بن یوسف صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ عباس آفریدی نے 15، عرفات منہاس 22 اور جہانداد خان 6 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
زمبابوے نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ برائن بینیٹ 43، مارومانی 15، سکندر رضا 19 اور میئرز نے 13 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی 3، جہاندان خان 2 ،کپتان سلمان علی آغا اور سفیان نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
آخری ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کی جیت کے بعد پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 1-2 سے سیریز اپنے نام کی۔
زمبابوے کے برائن بینیٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ پاکستان نوجوان سپنر سفیان مقیم کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔
قومی ٹیم نے اس سے قبل ون ڈے سیریز بھی دو ایک سے اپنے نام کرلی تھی ۔