پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار وارث بیگ نے ‘بدو بدی’ پر ویڈیو بنانے پر سابق کرکٹر وسیم اکرم سے ناراضگی کا اظہار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ،حال ہی میں وارث بیگ نے لاہور میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی ـ جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت پاکستانی میوزک کے بارے میں بات کی ـ
وارث بیگ سے میزبان کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا کہ آج کے دور میں لوگ موسیقی سیکھنا ہی نہیں چاہتے ـ بلکہ اگر کسی کی تھوڑی سی آواز اچھی ہو تو وہ خود کو ہی گلوکار ہونے کا اعزاز دے دیتا ہے ایسا کیوں ہے ؟
اس بارے میں بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی موسیقی کے اُستاد موجود ہیں جو کئی فنکاروں کو بےمثال اور شاندار موسیقی سیکھاتے ہیں ـ لیکن دور حاضر کی نسل استادوں کے پاس جانا نہیں چاہتی ہے ـسوشل میڈیا کے اس دور نے تو چاہت فتح علی جیسے لوگوں کو گلوکار بنا دیا ہے،جو موسیقی کی الف ب بھی نہیں جانتے ـ
وارث بیگ نے وسیم اکرم کی بدوبدی’ کی ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کیا ،اور کہا کہ مجھے وسیم اکرم سے شکوہ ہے کہ انہوں نے چاہت کے ‘بدوبدی’ پر تو ویڈیو بنا لی لیکن کبھی میڈم نور جہاں کے کسی گانے پر ویڈیو نہیں بنائی ؟ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم لوگ باصلاحیت فنکاروں کو آگے نہیں لاتے ،بلکہ صرف سوشل میڈیا پر مشہور لوگوں کو پروموٹ کرتے ہیں ـ
وارث بیگ نے مزید کہا کہ چاہت کو چاہت ہی رہنے دیں، وہ فتح علی خان نہیں ہیں، یہ نام انہوں نے خود لگا لیا ہے، انہیں فتح علی خان نہیں بنائیں۔