ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک وارڈن پولیس لوئر چترال نے مختلف اسکولز اور کالجز میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ انچارچ ٹریفک وارڈن پولیس ASI فضل کریم اور ان کی ٹیم نے چترال ماڈل کالج کے طلباء کو ٹریفک قوانین، ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد، اور کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے کے نقصانات کے بارے میں لیکچرز دیے۔
اس مہم کا مقصد نوجوان نسل میں ٹریفک قوانین کی اہمیت کو اجاگر کرنا، حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔