ریشن کے عوام گزشتہ دو ماہ سے بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، لیکن ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ شدید سردی کے عالم میں عوام نے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے بھوک ہڑتال کا راستہ اختیار کیا ہے۔
مظاہرین نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی اور ایم این اے چترال سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کردار ادا کریں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اضافی بلوں نے ان کی زندگی کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا ہے، اور ان کے نمائندے اس مسئلے پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔