کوہاٹ میں منعقدہ گرینڈ جرگہ کسی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا، جرگہ اراکین کے مطابق گرینڈ جرگہ کل دوبارہ طلب کیا گیا ہے ۔
گرینڈ جرگہ میں دونوں جانب سے اراکین غیر حاضر تھے، گزشتہ جرگہ اراکین آج نہ پہنچ سکے، اراکین پورے نہ ہونے کی بنا پر جرگہ ملتوی کر دیا گیا ۔
جرگہ ممبر کے مطابق گرینڈ جرگہ کل دوبارہ کمشنر کوہاٹ کی صدارت میں ہوگا، گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں منعقد ہوگا ۔
جرگہ اراکین کے مطابق جرگے کے کل پھر طلب کیا گیا ہے ،کل ہونے والے گرینڈ جرگے میں حتمی معاہدے کے امکان ہے ۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے آج اپنے بیان میں کہا تھا کہ آج ہونے والے گرینڈ جرگے میں حتمی معاہدہ طے ہونے کا قومی امکان ہے ،تاہم جرگہ اراکین گرینڈ جرگے میں حاضر نہ ہونے کے باعث جرگہ ملتوی کیا گیا ۔