Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 27 دہشت گرد ہلاک

    جون 7, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا

    جون 7, 2026
    آزاد کشمیر

    ضلع باغ کے غیور اور باشعور عوام کی جانب سے نام نہاد احتجاجی کال مسترد

    جون 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جون 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»فیچرڈ»” اُڑان پاکستان” منصوبے کا افتتاح کردیاگیا،چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ دسمبر 31, 2024

    ” اُڑان پاکستان” منصوبے کا افتتاح کردیاگیا،چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 31, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    "Uran Pakistan" project was inaugurated, despite the challenges we managed to achieve economic stability, Prime Minister Shehbaz Sharif
    ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں اتحاد ، یکجہتی اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: معاشی منصوبے اڑان پاکستان کی افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سول قیادت نے شرکت کی ۔ ان میں وفاقی وزرا، مختلف ادارون کے سربراہان اور دیگر افراد شامل تھے ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے 5 سالہ معاشی منصوبے اڑان پاکستان کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک عظیم دن ہے کہ اس دن اڑان پاکستان کا آغاز کیا گیا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا، جب ہم 2023 میں آئی ایم ایف پروگرام کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے تھے اور پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا تو ہم نے اور اتحادیوں نے فیصلہ کیا کہ سیاست نہیں کرنی بلکہ ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام روکنے کے لیے خطوط لکھےگئےتھے کہ پروگرام نہ کیا جائے، اس سے بڑی عوام کے ساتھ کیا زیادتی ہوسکتی ہے، چیلنجز کے باوجود ہم معاشی استحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور ادارے ملکر کام کررہے ہیں، میں نے پہلے کبھی ایسی شراکت داری نہیں دیکھی، کئی وسوسے ہیں مگر دعا ہے کہ یہ شراکت داری قائم رہے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر ہمیں اتحاد ، یکجہتی اور یکسوئی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ہمت اور حوصلے سے مشکل حالات کا مقابلہ کیا، میکرو اکنامک استحکام حاصل کرلیا لیکن یہ صرف آغاز ہے۔ ماضی کی حکومت نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کیا، ناپسندیدہ رویوں کی وجہ سے ہم دنیا میں تنہا رہ گئے تھے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے معاشی کامیابی کیلئے خون پسینہ بہایا، آج پاکستان قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر مل رہے ہیں، یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، شبانہ روز محنت سے کامیابی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی کی شروح میں نمایں کمی آئی، حکومتیں اور ادارے ملکر کام کررہے ہیں، مہنگی بجلی سے پائیدار ترقی کا تصور ممکن نہیں، میرا بس چلے تو 10 سے 15 فیصد ٹیکس کم کردوں ۔

    قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں کہا وزیر اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ 3 سال میں ملک کو دنیا کے بڑے ممالک کی صف میں لاکھڑا کرے گا، اس پروگرام کا مقصد ملکی معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ملک کے معاشی استحکام کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں بارہ سے چودہ ماہ میں پہنچے ہیں، پاکستان نے مالی سال میں 24 سال بعد سرپلس حاصل کیا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد پر آگیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی، پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آگیا، مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

    اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا اسمبلی نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
    Next Article کرم صورتحال پر گرینڈ جرگہ کسی کارروائی کے بغیر کل تک ملتوی کردیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 27 دہشت گرد ہلاک

    جون 7, 2026

    گلگت بلتستان اسمبلی کے لیے انتخابات ، پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    جون 7, 2026

    مستحق طلبہ کے وظائف اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامز کے لیے اربوں روپے مختص کرنے کا امکان

    جون 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 27 دہشت گرد ہلاک

    جون 7, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا

    جون 7, 2026
    آزاد کشمیر

    ضلع باغ کے غیور اور باشعور عوام کی جانب سے نام نہاد احتجاجی کال مسترد

    جون 7, 2026
    پنجاب

    پنجاب بھر میں انسدادِ سموگ گرینڈ آپریشن جاری، 100 سے زائد آلودگی پھیلانے والے یونٹس مسمار

    جون 7, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جون 1, 2026

    چلاس: فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 7 سیاح جاں بحق

    خاص خبریں

    گلگت بلتستان کے معروف سیاحتی مقام فیئری میڈوز جانے والی سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے…

    خاص خبریں

    نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ،کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

    جون 4, 2026
    تعلیم

    خیبر نیٹ ورک کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا دورہ، میڈیا کی تعلیم و تربیت کے نئے ماڈل پر بریفنگ

    جون 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، مزید 27 دہشت گرد ہلاک

    جون 7, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا

    جون 7, 2026
    آزاد کشمیر

    ضلع باغ کے غیور اور باشعور عوام کی جانب سے نام نہاد احتجاجی کال مسترد

    جون 7, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.