Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    ایران امریکہ مذاکرات معاملہ، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کو ہرمز ناکہ بندی پر نظرثانی کی یقین دہانی

    اپریل 20, 2026
    اسلام آباد

    محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات

    اپریل 20, 2026
    پوٹھوہار

    ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

    اپریل 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت
    خاص خبریں اپریل 7, 2026

    حملے تنازعے کے حل کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، کور کمانڈرز کی سعودی عرب پر ایرانی حملوں کی مذمت

    اپریل 7, 2026Updated:اپریل 7, 20264 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The attacks are undermining efforts to resolve the conflict, corps commanders condemning Iranian attacks on Saudi Arabia
    پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر مکمل ختم کیا جائے گا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب پر حالیہ ایران کےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے واضح  کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں، اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیت جاری پُرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں ۔

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کا کہنا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پُرامن ذرائع سے تنازعے کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں، اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیت جاری پُرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں ۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔

    فورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کی بھرپور کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارتکاری کیلئے پرعزم ہے ۔

    کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار سٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان علاقائی سلامتی کے استحکام کے طور پر فعال ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے ۔

    کور کمانڈر کانفرنس میں فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،اور شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہیں ۔

    فورم نے کہا کہ بھارت اور دیگر بیرونی سرپرستوں کی ایما پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بلاامتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائے گا، آپریشن غضب لِلحق کی رفتار برقرار رکھی جائے گی یہاں تک کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے ۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کو فیصلہ کن طور پر مکمل ختم کیا جائے گا، فورم نے بھارت کی جانب سے منسوب مسلسل گمراہ کن معلومات اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ بھارت کے اس طرح کے ہتھکنڈے عالمی سطح پر بےنقاب ہو چکے ہیں ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کے تعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتر بنانے کی جانب گامزن ہے ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کیلئے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے ثابت قدمی کو سراہا ۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی، آرمی چیف نے نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت یقینی بنانے کی صلاحیت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت اموات چھپانے اور جعلی مقابلوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب پر ایرانی میزائل حملوں کی شدید مذمت، یکجہتی کا اظہار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران امریکہ مذاکرات معاملہ، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کو ہرمز ناکہ بندی پر نظرثانی کی یقین دہانی

    اپریل 20, 2026

    محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات

    اپریل 20, 2026

    ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

    اپریل 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    اسلام آباد

    ایران امریکہ مذاکرات معاملہ، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کو ہرمز ناکہ بندی پر نظرثانی کی یقین دہانی

    اپریل 20, 2026
    اسلام آباد

    محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات

    اپریل 20, 2026
    پوٹھوہار

    ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

    اپریل 20, 2026
    فیچرڈ

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے متعلق اجلاس

    اپریل 20, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    اپریل 17, 2026
    بلاگ

    عالمی طاقت کا نیا منظرنامہ: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    اسلام آباد

    ایران امریکہ مذاکرات معاملہ، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل کو ہرمز ناکہ بندی پر نظرثانی کی یقین دہانی

    اپریل 20, 2026
    اسلام آباد

    محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات

    اپریل 20, 2026
    پوٹھوہار

    ڈی ایس پی آفتاب احمد اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے

    اپریل 20, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.