وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ برقرار رہیں گے ۔
اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے منظور کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے نیتجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لٹر برقرار رکھی گئی گئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 14 نومبر کے لیے ہوگا، حکومت نے گزشتہ روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی ۔


