تربیلا ڈیم کے سپِل ویز آج ایک بار پھر کھولنے کا اعلان کردیا گیا ، آج دن 2 بجے تربیلا ڈیم کے سپِل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ہری پور: حسن ابدال اور اٹک میں ہرو دریا کے کنارے رہنے اور سفر کرنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
خانپور ڈیم کی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں کے مکین محتاط رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 27 اگست کو بھی ڈیم کے سپِل ویز کھولے گئے تھے ۔