لواری ٹنل اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 4 انچ برف پڑچکی ہے، ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں رکھنے کیلئے متعلقہ اداروں کے اہلکار ڈیوٹیاں نبھانے میں مصروف ہیں ۔
لواری ٹنل اپروچ روڈ پر خطرناک موڑ اور زیادہ اترائی/چڑھائی کی وجہ سے پھسلن اور ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے ڈرائیورز اور عوام الناس کو ہدایات جاری ۔
حکام نے مسافروں اور مقامی افراد پر واضح کیا ہے کہ غیرضروری سفرخاص کر علی الصبح اور رات کے وقت سفرسےگریزکریں ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات اپنے ساتھ سنو چین ضرور رکھ لیں تاکہ ٹنل اپروچ روڈ پرغیر ضروری پریشانی اور تاخیر سے بچ سکیں ۔
برفباری یا دھند کے دوران ہیڈلائٹ لوبیم، مخصوص فوگ لائٹس روشن رکھ کر اور گاڑی کے ڈبل اشارے آن رکھ کر گاڑی چلائیں، گاڑی کی رفتار مخصوص حد کے اندر رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان ذیادہ فاصلہ رکھیں ۔