Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»شیخ محمد بن زاید النہیان کی صدرمملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    خاص خبریں دسمبر 26, 2025

    شیخ محمد بن زاید النہیان کی صدرمملکت،وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    دسمبر 26, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan meets with the President, Prime Minister and Chief of Defense Forces, agrees to increase cooperation in various fields
    ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کے خصوصی دورہ پر آئے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے صدرمملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تجارت اور دیگر شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

    اسلام آباد: معزز مہمان کے شاہی طیارے نے نورخان ایئر بیس پر لینڈ کیا تو پاک فضائیہ کے JF 17 تھنڈر طیاروں نے مہمان کو سلامی دی، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کابینہ کے ہمراہ انہیں خوش آمدید کہا، وزرا میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال،عطا تارڑ اور دیگر موجود تھے، وزیراعظم نے وزرا کا تعارف بھی کرایا۔ یو اے ای صدر کے ساتھ ان کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پہنچا ۔

    یواے ای کے صدر نے وفد کے ہمراہ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور  چیف آف ڈیفنس فورسز و فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

    دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مابین تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون کے شعبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے کے امکانات پر غور کیا۔ دونوں فریقین نے معاشی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، انفرااسٹرکچر کی ترقی، آئی ٹی، ٹیکنالوجی اور عوامی روابط کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا ۔

    دونوں نے دوطرفہ تجارت میں اضافے پر اتفاق کیا جس میں دونوں ممالک کے لیے باہمی مفاد کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔

    ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ و تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کی تجدید کی ۔

    شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی جہت دے گا ۔

    دریں اثنا متحدہ امارات کے صدر اسلام آباد کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے، یہ بطور صدرِ متحدہ عرب امارات ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان، انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
    Next Article مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026
    پنجاب

    عوام کو سستا آٹا ہر صورت فراہم کیا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہنگامی اجلاس میں حکم

    اکتوبر 10, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 5, 2026

    ابراہیم فیصل ملک کی شادی خانہ آبادی اور دعوتِ ولیمہ کی تقریبات، ممتاز شخصیات کی شرکت

    اسلام آباد

    اسلام آباد: پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنماؤں، حکومتی عہدیداروں، سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، صحافیوں اور…

    خاص خبریں

    پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے متعلق عبوری ریلیف دینے سے انکار

    اکتوبر 6, 2026
    خاص خبریں

    کیمٹیک میں اقراء یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی ممبران کے لیے براڈکاسٹ میڈیا ٹریننگ ورکشاپ

    اکتوبر 5, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    صدرمملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گلگت بلتستان میں صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

    اکتوبر 10, 2026
    ترقی

    قومی اقتصادی کونسل نے مختلف شعبوں میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

    اکتوبر 10, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.