Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    تعلیم

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»Uncategorized»وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صوبہ ژجیانگ قیادت سے اہم ملاقات، ایم او یو پر دستخط
    Uncategorized مئی 23, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صوبہ ژجیانگ قیادت سے اہم ملاقات، ایم او یو پر دستخط

    مئی 23, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ہانگژو: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہانگژو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) ژجیانگ صوبائی کمیٹی کے پارٹی سیکریٹری مسٹر وانگ ہاؤ سے ملاقات ہوئی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ صوبائی سطح پر تعاون پاکستان-چین تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔

    یہ صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے سی پیک فیز 2 کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    مسٹر وانگ ہاؤ نے وزیراعظم کو ژجیانگ صوبے میں خوش آمدید کہا۔

    وزیراعظم نے ژجیانگ صوبے کی شاندار ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کی اُس دور اندیش قیادت کی تعریف کی۔

    وزیراعظم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ژجیانگ کی ترقی اس بات کی ایک زندہ مثال ہے کہ ماحولیاتی تحفظ، سبز ترقی اور اعلیٰ معیار کی معاشی نمو کو کس طرح ایک دوسرے کے معاون انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

    وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان ژجیانگ صوبے کے ساتھ خصوصاً ڈیجیٹل معیشت، ای کامرس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، جدید صنعت کاری اور مہارتوں کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

    وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ صوبائی سطح پر تعاون پاکستان-چین تعلقات کا ایک اہم ستون ہے اور یہ صنعتی تعاون، زرعی جدیدکاری، ٹیکنالوجی کے اشتراک اور برآمدات پر مبنی ترقی کے ذریعے سی پیک فیز 2 کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

    وزیراعظم نے تعاون پر مبنی دو اہم دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    پہلی دستاویز ژجیانگ صوبے اور صوبہ پنجاب کے درمیان سسٹر-پروونس تعلقات کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MOU) تھی۔

    اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

    وزیراعظم نے ہانگژو نارمل یونیورسٹی اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے درمیان چین-پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر کے قیام سے متعلق دستاویز پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دونوں ممالک عوام دوست، ترقی پر مبنی اور عملی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفیلڈ مارشل کا دورہ ایران ایک اشارہ ہے کہ معاملہ کسی حل کے قریب پہنچا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
    Next Article پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں استحکام، معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    وزیراعظم کی وزیر پٹرولیم کو ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے ریفائنریز سے فوری مذاکرات کی ہدایت

    اگست 19, 2026

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 2026

    خیبرپختونخوا: بارشوں اور فلش فلڈ سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی، پی ڈی ایم اے

    جولائی 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    تعلیم

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    بھارت

    14 اور 15 اکتوبر 1947، تحریک آزادی کشمیر کا اہم باب: ڈوگرہ اقتدار کے خلاف کشمیریوں کی مزاحمت

    اکتوبر 15, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    کیوان حامد راجہ پاکستان کریئیٹو اکانومی کونسل کے سینئر چیف ایڈوائزر برائے میڈیا و ڈیجیٹل انوویشن مقرر

    اکتوبر 10, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    تعلیم

    پشاور سکول سانحہ: خیبرپختونخوا حکومت کا سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ

    اکتوبر 15, 2026
    افغانستان

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    حکومت

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.