Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے ’’خود مختار ساوی‘‘ اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026
    پنجاب

    سموگ فری پنجاب کے لیے سمارٹ سرویلنس اور مؤثر کارروائیاں جاری

    ستمبر 29, 2026
    خاص خبریں

    ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

    ستمبر 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»Uncategorized»اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت
    Uncategorized جولائی 31, 2026

    اوگرا میں اصلاحات کا عمل تیز، وزیراعظم شہباز شریف کی ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

    جولائی 31, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اوگرا میں اصلاحات اور ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دیں۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد میں بہتری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تمام اداروں میں یکساں طور پر نفاذ یقینی بنایا جائے۔

    ایف بی آر کے جدید ٹریکنگ نظام کو ماڈل بنا کر ملک میں ایندھن کی آمدورفت کی کڑی نگرانی کا نظام وضع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی و سافٹ وئیر کے استعمال کے اطلاق سے بندرگاہوں و ریفائینریوں سے پٹرول پمپس تک سپلائی چین کی ڈیجیٹل نگرانی کی جائے۔

    اوگرا کے استعداد اضافے کے لیے نجی شعبے سے اچھی شہرت کے ماہرین تعینات کیے جائیں۔ اوگرا کی نتظیم نو کرکے ہر شعبے اور منصب کے لیے ماہرین کی میرٹ پر شفاف طریقہ کار سے تعیناتی کی جائے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوگرا کی اصلاحات و تنظیمِ نو کے لیے حکومت ہر قسم کے پیشہ ورانہ مہارت فراہم کرے گی۔

    حکومت عوام کی ایک ایک پائی کا تحفظ کرے گی، کسی کو عوام کے استحصال اور سسٹم میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

    تمام ریگولیٹری اداروں کا اپنے متعلقہ وزارتوں سے باضابطہ رابطہ قائم کرنے کے لیے ضروری اقدامات لیے جائیں۔ منظور شدہ پالیسی کے تحت ملک میں قائم آئل ریفائنریوں کی اپگریڈ یشن پر کام تیز کیا جائے۔

    اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے ادارے کی موجودہ کارکردگی، درپیش چیلنجز اور جامع اصلاحاتی پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ اوگرا نے تیل کی سپلائی-چین کو بندرگاہ سے پٹرول پمپ تک ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مانیٹر کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔

    وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ جولائی 2026 کے دوران ڈیٹا پر مبنی خصوصی مہم کے نتیجے میں ذخیرہ اندوزی، سپلائی میں غیر ضروری رکاوٹوں اور دیگر خلاف ورزیوں کے متعدد واقعات کی نشاندہی کی گئی، جن پر شوکاز نوٹسز، وضاحت طلبی اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

    وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے پیش کیے گئے اصلاحاتی پروگرام کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، مؤثر نگرانی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو ایندھن کی بلاتعطل فراہمی اور منصفانہ قیمتوں کی یقینی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے کسی قسم کی غفلت یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ اوگرا کی اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد میں اضافے کے لیے درکار قانونی، انتظامی اور پالیسی اقدامات پر ترجیحی بنیادوں پر پیش رفت یقینی بنائی جائے تاکہ ریگولیٹری نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

    آئل ریفائنری اوگرا اوگرا اصلاحات ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس ایندھن سپلائی پٹرول سپلائی چین تیل و گیس حکومت پاکستان ذخیرہ اندوزی ڈیجیٹل نگرانی شہباز شریف ناجائز منافع خوری
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں امن ہر صورت قائم ہوگا، دہشت گردی کے سامنے ریاست کبھی نہیں جھکے گی: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
    Next Article محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آئندہ 12 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    بحیرہ عرب میں 2800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاک بحریہ کو مبارکباد

    ستمبر 26, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026

    ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے ’’خود مختار ساوی‘‘ اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026
    پنجاب

    سموگ فری پنجاب کے لیے سمارٹ سرویلنس اور مؤثر کارروائیاں جاری

    ستمبر 29, 2026
    خاص خبریں

    ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

    ستمبر 29, 2026
    باہمی تعاون

    آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ہم ملاقات

    ستمبر 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    خیبر نیٹ ورک کے فلاح و بہبود کے ادارے ’’خود مختار ساوی‘‘ اور ہیلپنگ ہینڈز فار ہیومینٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے

    ستمبر 29, 2026
    پنجاب

    سموگ فری پنجاب کے لیے سمارٹ سرویلنس اور مؤثر کارروائیاں جاری

    ستمبر 29, 2026
    خاص خبریں

    ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل

    ستمبر 29, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.