Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    ایشیا کپ12واں میچ، بھارت نے عمان کو 21 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 19, 2025
    ہزارہ

    مانسہرہ میں غیر قانونی موٹر سائیکلوں اور ون وہیلر کے خلاف کریک ڈاؤن

    ستمبر 19, 2025
    فیچرڈ

    معروف خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے چوٹی سر نہ کرنے کے الزامات مسترد کردیئے

    ستمبر 19, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا جاری اعلامیہ، پاکستان کے دہشتگردی کے حوالے سے موقف کی تائید
    بین الاقوامی ستمبر 1, 2025

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا جاری اعلامیہ، پاکستان کے دہشتگردی کے حوالے سے موقف کی تائید

    ستمبر 1, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Shanghai Cooperation Organization meeting statement supports Pakistan's stance on terrorism
    دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت سمیت دہشت گردی کے تمام پہلوؤں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے،ایس سی او اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا جاری اعلامیہ، پاکستان کے دہشتگردی کے حوالے سے موقف کی تائید، دہشتگردی پر پاکستان کا موقف ہمیشہ سے واضح اور دو ٹوک رہا ہے جسے پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔

    ایس سی او کے جاری اعلامیہ میں بھی دہشت گردی کی تمام اقسام کو قابل مذمت قرار دینا پاکستان کے موقف کی تائید ہے، اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرے معیار کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے جاری اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں بچوں کی سکول بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت سمیت دہشت گردی کے تمام پہلوؤں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جائے ۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ ’’اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، عالمی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی، اور اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مشترکہ اور مؤثر کارروائی کی جائے‘‘ ۔

    ایس سی او اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن کیلئے تمام نسلی سیاسی گروہوں کے نمائندو کی شمولیت سے وسیع شرکت کے ساتھ حکومت قائم کی جائے ۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہر قوم کو آزادی سے اپنے سیاسی، سماجی اور اقتصادی راستے کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے،  دہشتگرد گروہوں کو سیاسی یا کرائے کے مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ۔

    پاکستان ہمیشہ سے دہشتگردی میں سرحد پار سہولت کاری کے شواہد دنیا کے سامنے پیش کرتا آیا ہے، جعفر ایکسپریس اور خضدار میں سکول بچوں کی بس پر حملے سمیت دیگر دہشتگردی واقعات میں بھارتی کردار کو شواہد کے ساتھ ثابت کیا گیا ۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اعلامیے میں بھی پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی جس کا جواب آج تک بھارتی حکومت نے نہیں دیا ،افغانستان میں پائیدار امن کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہمیشہ وہی رہا ہے جس کا ذکر ایس سی او اعلامیہ میں کیا گیا ۔

    سرحد پار دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان نے متعدد بار دنیا کے سامنے شواہد رکھے آج ایس سی او اعلامیہ نے بھی اس کو اجاگر کردیا ۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کا جاری اعلامیہ پاکستان کا دہشتگردی سمیت مختلف تنازعات کے حوالے سے موقف کی تائید کرتا ہے ، پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں آج پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر رہا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج کا ایم آئی17 ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ، عملے کے 5 ارکان شہید
    Next Article افغانستان میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں غیرقانونی افغان شہری اور بھارتی فوجی افسران ملوث ہیں،ترجمان پاک فوج

    ستمبر 19, 2025

    خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    ستمبر 18, 2025

    خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    ایشیا کپ12واں میچ، بھارت نے عمان کو 21 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 19, 2025
    ہزارہ

    مانسہرہ میں غیر قانونی موٹر سائیکلوں اور ون وہیلر کے خلاف کریک ڈاؤن

    ستمبر 19, 2025
    فیچرڈ

    معروف خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے چوٹی سر نہ کرنے کے الزامات مسترد کردیئے

    ستمبر 19, 2025
    پوٹھوہار

    راولپنڈی شہر میں ڈینگی بےقابو ہوگیا

    ستمبر 19, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    واہ کینٹ: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی خوشی میں شہر جگمگا اٹھا

    ستمبر 18, 2025
    گلگت بلتستان

    بوبند شغرتھنگ پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا: تحریر شفقت علی استوری

    ستمبر 17, 2025
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    کھیل

    ایشیا کپ12واں میچ، بھارت نے عمان کو 21 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 19, 2025
    ہزارہ

    مانسہرہ میں غیر قانونی موٹر سائیکلوں اور ون وہیلر کے خلاف کریک ڈاؤن

    ستمبر 19, 2025
    فیچرڈ

    معروف خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے چوٹی سر نہ کرنے کے الزامات مسترد کردیئے

    ستمبر 19, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.