Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پنجاب

    پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم

    ستمبر 8, 2026
    امن

    پنجگور میں یومِ دفاع و شہداء پر عوامی ریلی، قومی یکجہتی کا اظہار

    ستمبر 8, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ستمبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»پنجاب»پنجاب میں زیر زمین پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے
    پنجاب جولائی 10, 2026

    پنجاب میں زیر زمین پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے

    جولائی 10, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    لاہور: پنجاب میں زیر زمین پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے.

    ماہرین نے ہر گھر میں ری چارج ویل لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی۔

    پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر سال بارشوں سے ملنے والا اربوں گیلن پانی نالوں اور دریاؤں کے ذریعے ضائع ہو جاتا ہے.

    لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زیرزمین پانی کی سطح مسلسل نیچے جا رہی ہے۔

    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش کے پانی کو محفوظ کر کے دوبارہ زمین میں جذب کرنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آئندہ نسلوں کو پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی کے ماہر آبی وسائل انجینئر ڈاکٹر محمد یاسین کے مطابق لاہور میں زیرزمین پانی کی سطح اوسطاً ایک سے ڈیڑھ میٹر سالانہ نیچے جا رہی ہے۔

    ان کے مطابق شہر کی آبادی، پانی کی بڑھتی ہوئی طلب، کنکریٹ کے پھیلاؤ، دریاؤں اور نہروں میں پانی کی کمی اور مسلسل ٹیوب ویلوں کے استعمال کے باعث زیرزمین آبی ذخائر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی اگر ری چارج ویلز، ری چارج پٹس، بائیو سویلز اور زیرزمین فلٹریشن سسٹمز کے ذریعے زمین میں واپس پہنچایا جائے تو نہ صرف زیرزمین پانی کی سطح بہتر ہو سکتی ہے بلکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے مسائل میں بھی نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

    ڈاکٹر محمد یاسین نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی نے عالمی ادارہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے ایک رین واٹر ہارویسٹنگ اور ری چارج ویل نظام نصب کیا ہے جہاں عمارتوں کی چھتوں اور کھلے میدانوں سے جمع ہونے والا بارش کا پانی فلٹر میڈیا سے گزار کر زمین میں واپس پہنچایا جاتا ہے، جس سے پانی قدرتی طور پر صاف ہو کر دوبارہ آبی ذخائر کا حصہ بن جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں قدرتی ری چارج کا عمل تیزی سے کم ہو رہا ہے کیونکہ شہر مسلسل کنکریٹ میں تبدیل ہو رہا ہے، جس کے باعث بارش کا پانی زمین میں جذب ہونے کے بجائے فوری طور پر نکاسی آب کے نظام میں چلا جاتا ہے۔

    حکومت نے منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور میں مزید 15 گراؤنڈ واٹر ری چارج ویلز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    طویل المدتی منصوبے کے تحت شہر بھر میں ایک ہزار ری چارج ویلز قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    ان منصوبوں کا مقصد مون سون کے دوران ضائع ہونے والے بارشی پانی کو محفوظ بنا کر زیرِ زمین آبی ذخائر کو دوبارہ بھرنا، گرتی ہوئی واٹر ٹیبل کو بہتر بنانا اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔

    آبی ذخائر اربن فلڈنگ بارش کا پانی پانی کا بحران پنجاب پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد یاسین ری چارج ویل رین واٹر ہارویسٹنگ زیر زمین پانی گراؤنڈ واٹر لاہور ماحولیات مون سون بارشیں واٹر ٹیبل
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت حکومتی کارکردگی میں بہتری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس
    Next Article وزیراعلیٰ بلوچستان سے مظاہرین کے مذاکرات کامیاب، 5 روز سے جاری دھرنا ختم، 11 افراد بھی بازیاب
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم

    ستمبر 8, 2026

    پنجگور میں یومِ دفاع و شہداء پر عوامی ریلی، قومی یکجہتی کا اظہار

    ستمبر 8, 2026

    اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ستمبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پنجاب

    پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم

    ستمبر 8, 2026
    امن

    پنجگور میں یومِ دفاع و شہداء پر عوامی ریلی، قومی یکجہتی کا اظہار

    ستمبر 8, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ستمبر 8, 2026
    پنجاب

    چینی اور پاکستانی ماہرین کے درمیان طبی مہارت اور جدید علاج کے تبادلے کو فروغ دیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری

    ستمبر 8, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    ستمبر 8, 2026

    بٹگرام میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

    خاص خبریں

    بٹگرام میں منعقدہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی دعا…

    بھارت

    نارووال میں اڈا سراج مندر گرائے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

    ستمبر 4, 2026
    حادثات

    کراچی کو یرغمال بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن

    ستمبر 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پنجاب

    پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال کی تعمیر مکمل، 12 آپریشن تھیٹرز قائم

    ستمبر 8, 2026
    امن

    پنجگور میں یومِ دفاع و شہداء پر عوامی ریلی، قومی یکجہتی کا اظہار

    ستمبر 8, 2026
    اسلام آباد

    اسلام آباد پولیس کے جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ستمبر 8, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.