شیری رحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا خط ریاست پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی ناکام سازش کے سوا کچھ نہیں۔
جاری کیے گئے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کی مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے خط لکھ کر پھر ثابت کیا کہ وہ سیاسی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دیتی ہے۔یہ معاہدے شخصیات کے بیچ نہیں ممالک اور عالمی اداروں کے بیچ ہوتے ہیں۔شیری رحمن نے مزید کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اس خط سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنی منفی سیاست سے ابھی تک کنارا نہیں کیا۔پی ٹی آئی کو سازشیں گھڑنے کے بجائے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔