راولپنڈی: پی ایس ایل سیزن 10 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے 244 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19ویں اوور 141 رنز پر ہمت ہار گئی ۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، کولن منرو 40 ، سلمان آغا 30،جیسن ہولڈر 20 رنز ،بین بین ڈوارشیئس 18 جبکہ اعظم خان 16 رنز بنا سکے ۔
پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف اور حسین طلعت نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،مقررہ ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی 19 ویں اوور میں 141 رنز بناکر آوٹ ہو گئی ۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے سب سے زیادہ 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔
حسین طلعت 13، مچل اوون 10،صائم ایوب 6،بابراعظم ایک، ٹام کیڈ مور8 رنز بنا سکے ، اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 3، شاداب خان اور بین ڈوارشیئس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں ۔
شاندار 106 رنز کی اننگز کھیلنے پر اسلام آباد یونائٹڈ کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ پشاور زلمی کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے ۔