آزاد جموں و کشمیر حکومت نے عوامی آرڈیننس 2024 جاری کر کے بغیر اجازت احتجاجی جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اس قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو تین سے چھ سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ اس اقدام کو شہریوں کی حفاظت اور سیاحت کے فروغ کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق جلسوں اور احتجاج کیلئے مقامی انتظامیہ سے پیشگی اجازت ضروری ہو گی۔
آرڈیننس کے نفاذ میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کا مرکزی کردار ہے، جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے اس کے باوجود اشرافیہ کی مراعات اور وزراء کی تعداد میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔