Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ستمبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا
    خاص خبریں مئی 3, 2026

    حیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا

    مئی 3, 2026Updated:مئی 3, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Peshawar Zalmi won the PSL 11 title by defeating Hyderabad Kingsmen by 5 wickets.
    حیدر آباد کے 130 رنز کا ہدف پشاور نے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

     پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پشاور زلمی نے دوسری بار  ٹرافی جیتی، حیدر آباد کے 130 رنز کا ہدف پشاور نے 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی ۔

    لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    حیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب سب سے زیادہ 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر  رہے، کپتان مارنوس لبوشین 20 اور معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے،حسان خان 12 ، عرفان نیازی اور کوسال پریرا نے ایک ایک رن بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے ۔

    پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4  وکٹیں حاصل کیں،ناہید رانا نے 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا ۔

    130 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ابتدائی وکٹیں جلد گریں، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد حارث نے 6 اور کوسال مینڈس نے 9 رنز بنائے، بریسویل بھی 4 رنز بناسکے ۔

     زلمی کی ٹیم دباو میں آنے کے بعد  ایرون ہارڈی نے بولنگ کے بعد شاندار بیٹنگ بھی کی اور 56 رنز بناکر ناقابل شکست رہے،عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو  فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

    پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر  حاصل کرلیا، حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    پشاور زلمی کے ایرون ہارڈی شاندار آل راونڈ کارکردگی پر میچ  اور پشاور ہی کے سفیان مقیم کو شاندار بولنگ پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

    قذافی سٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے قبل  رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں  عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا ۔

    وزیراعظم شہبازشریف بھی سٹیڈیم آئے تھے جہاں انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسکردو میں تین روزہ’’معرکۂ حق جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز
    Next Article اعتماد سازی اقدام کے تحت ایرانی جہاز کے عملے کے 22 ارکان کو پاکستان منتقل کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026

    ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف

    ستمبر 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    ترقی

    ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاروں کے لیے ون ونڈو نظام متعارف

    ستمبر 25, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    امن

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم امن پر افواج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    ستمبر 21, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    اقرا یونیورسٹی میں AICoP کانفرنس 2.0، اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی انٹیگوا و باربوڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026
    باہمی تعاون

    وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی کاروباری وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال

    ستمبر 25, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.