Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026
    خیبر پختونخوا

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»اعتماد سازی اقدام کے تحت ایرانی جہاز کے عملے کے 22 ارکان کو پاکستان منتقل کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ
    بین الاقوامی مئی 4, 2026

    اعتماد سازی اقدام کے تحت ایرانی جہاز کے عملے کے 22 ارکان کو پاکستان منتقل کردیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ

    مئی 4, 20262 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad: 22 Iranian crew members transferred to Pakistan under confidence-building measure
    دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 22 ارکان گزشتہ شب پاکستان پہنچ گئے تھے
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ضبط کیے گئے جہاز توسکا کا عملہ اعتماد سازی کے لیے ہمارے حوالے کر دیا ہے، جہاز ضروری مرمت کے بعد مالکان کو واپس کیا جائے گا۔

    امریکہ کے سینٹکام ترجمان کیپٹن ٹام ہاکنز نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ 19 اپریل کو ضبط کیے گئے ایرانی جہاز توسکا اور عملہ کے 22 ارکان کو پاکستان کے حوالے کیا جا رہا ہے جو ایران کو واپس بھیجے جائیں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 22 ارکان گزشتہ شب پاکستان پہنچ گئے تھے، انہیں آج ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ایرانی جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کیا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے جاری ثالثی کوششوں کو جاری رکھے گا، ہم مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

    قبل ازیں امریکی ٹی وی نے سینٹ کام ترجمان کیپٹن ٹام ہاکنز کے حوالے سے رپورٹ دی کہ ایرانی بحری جہاز ایم وی توسکا ضبط کیے جانے کے بعد عملے کے 22 ارکان سمیت پاکستان منتقل کر دیا گیا۔

    سینٹکام ترجمان ٹام ہاکنز نے بتایا کہ ایران کے بحری جہاز کو پاکستان منتقل کرنے کا مقصد ایران واپس بھیجنا ہے، اس سلسلے میں تمام اقدامات آج مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز 19 اپریل کو امریکی فورسز نے قبضے میں لیا تھا، اسے خلیجِ عمان میں ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے قریب روکا گیا تھا، پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحیدر آباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا
    Next Article اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026
    خیبر پختونخوا

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اقلیتی برادری کو سفری سہولیات کی فراہمی: مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

    نومبر 4, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 29, 2026

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    خاص خبریں

    پشاور سکول سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش کر دی گئی، رپورٹ…

    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026
    خیبر پختونخوا

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.