Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پاکستان

    دفتر خارجہ کا امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل

    مئی 14, 2026
    امریکا

    ورلڈ کپ سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تہران میں شاندار الوداعی تقریب

    مئی 14, 2026
    امریکا

    ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات میں گفتگو

    مئی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل
    خاص خبریں ستمبر 7, 2025

    پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے، ایئر چیف مارشل

    ستمبر 7, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Air Force is committed to defending the borders of the motherland, says Air Chief Marshal
    بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاک فضائیہ اپنے مشن پر پوری طرح کاربند ہے، ظہیر احمد بابر سندھو
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستمبر کو ملک بھر میں ایئر فورس کے تمام اڈوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا سمیت قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام جانبازوں کے نام منسوب تھی ۔

    ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کی قربانیوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایات کو اجاگر کیا اور کہا کہ یومِ شہدا ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاک فضائیہ اپنے مشن پر پوری طرح کاربند ہے اور معرکہ حق میں کامیابی نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے فضائی دفاع کے عزم اور صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے ۔

    ایئر چیف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی قربانیوں پر ان کے شکرگزار ہیں یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں،  مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کی جائز اور مقامی جدوجہد برائے حق خودارادیت کے لیے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔

    اپنے خطاب کے اختتام پر ایئر چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلا، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی رہے گی ۔

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ فضائیہ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے ۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعلیٰ گلبر خان سمیت گلگت بلتستان کے 12 اراکین اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم
    Next Article پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے ہراکر سہ فریقی سیریز جیت لی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    دفتر خارجہ کا امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل

    مئی 14, 2026

    ورلڈ کپ سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تہران میں شاندار الوداعی تقریب

    مئی 14, 2026

    ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات میں گفتگو

    مئی 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پاکستان

    دفتر خارجہ کا امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل

    مئی 14, 2026
    امریکا

    ورلڈ کپ سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تہران میں شاندار الوداعی تقریب

    مئی 14, 2026
    امریکا

    ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات میں گفتگو

    مئی 14, 2026
    ترقی

    دو سال میں ریلوے منافع بخش ادارہ بن گیا، 8 ارب روپے سے زائد خسارہ ختم

    مئی 13, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    مارچ 16, 2026

    آپریشن غضب للحق کامیابی سے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ

    فیچرڈ

    آپریشن  غضب للحق میں  پاک افواج کی جانب سے  افغانستان میں کامیاب فضائی حملے  جاری …

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    فیچرڈ

    مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے

    مئی 8, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پاکستان

    دفتر خارجہ کا امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل

    مئی 14, 2026
    امریکا

    ورلڈ کپ سے قبل ایرانی فٹبال ٹیم کے اعزاز میں تہران میں شاندار الوداعی تقریب

    مئی 14, 2026
    امریکا

    ہمیں ایک دوسرے کا حریف نہیں بلکہ شراکت دار بننا چاہیے، چینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات میں گفتگو

    مئی 14, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.