اپر چترال( کریم اللہ) ہیڈ کوارٹر بونی میں پیراگلائڈنگ مقابلوں کا انعقاد ہوا اس موقع پر اپر چترال کے علاوہ لوئر چترال اور دیر سے بھی پیراگلائیڈرز نے شرکت کی۔فلائینگ فار پیس کے عنوان سے منعقدہ یہ ایونٹ ضلعی انتظامیہ اپر چترال، ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیس اپر چترال اور الکریم ویلفیئر سوسائیٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ ایونٹ میں دو مختلف کیٹیگری کے مقابلے ہوئے جن میں پہلا فلائینگ بارہ فٹ بلندی پر مشہور زائنی پاس سے پیراگلائیڈرز نے اڑان بھری اور تیس سے چالیس منٹ تک فضاؤں میں چکر لگانے کے بعد گہلی اسٹیڈیم میں باری باری اترنے لگے۔
اس کے بعد دوسری کیٹیگری میں قاقلشٹ سے گہلی تک فلائینگ کی گئی۔ مقابلے میں کل 15 پیراگلائیڈرز پائلٹوں نے حصہ لیا ایکوریسی لینڈنگ کمپٹیشن میں لوئر دیر کے پرنس ثنا اللہ نے پہلی پوزیشن، فاروق حسین نے دوسری پوزیشن اور ظہیرالدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔