مانسہرہ: ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 6ماہ سے ٹریفک کیلئے بند ناران روڈ سے آخری گلیشیئر ہٹادیا گیا ، جس کے بعد سڑک کو کھول دیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خراب موسم اور روڈ پر صفائی کے کام کے باعث سیاحوں کےلئے ناران روڈ کو تاحال بند رکھا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ جونہی موسم صاف ہوتا ہے تو سیاحوں کےلئے مکمل روڈ بحال کردیا جائے گا اور اس حوالے سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔
سیاحوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ بارش کے باعث لینڈسلائیڈنگ کے خطرے کومدنظر رکھتے ہوئے سیاح ناران کاسفر کرنے سے گریز کریں ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں سیاحوں کے لیئے ناران روڈ بحال کردیا جائے گا ۔