مانسہرہ: برفانی گلیشیئرز سے عرصہ چھ ماہ سے بند وادی کاغان کے مشہور سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھاری مشینری سے متعدد بڑے گلیشئیر کاٹ کر بحال کر دیا ہے ۔
نیشنل ہائی وے اتہارٹی کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاح باآسانی بابو سر ٹاپ کا سفر کر سکتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے برفانی گلیشیئرز کی وجہ سے بند شاہراہ کاغان کو ناران سے اوپر بابو سر ٹاپ تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مشینری نے گلیشیئر کاٹ کر بحال کر دیا ہے ۔
شاہراہ بابو سر ٹاپ تک مانسہرہ پولیس نے سیاحوں کی حفاظت کیلئے متعدد چوکیاں بھی قائم کر کے پولیس نفری بھی تعینات کر دی ہے۔
این ایچ اے حکام کے مطابق ملک بھر سے بالاکوٹ کاغان ناران کی سیر کو آنے والے سیاح اب باآسانی بابو سر ٹاپ اور گلگت بلتستان کی سیر کر سکتے ہیں ۔