پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے ۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 21 فروری کو آپریشن کیا، آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا ۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ کرک میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔