ایوبیہ چھانگلہ گلی میں تاجروں کو جعلی کرنسی دینے والے میاں بیوی گرفتار ، 01 لاکھ 36 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی گئی ۔
ایبٹ آباد: ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے
پولیس کے مطابق کارروائی میں کراچی سے سیاحت کی غرض سے آنے والے ابرار ولد شوکت علی اور اس کی بیوی نے اشیاء کی خریداری پر متعدد تاجروں کو جعلی نوٹ دئیے ۔
متعدد شکایات پر ایبٹ آباد پولیس نے بروقت کاوروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ 36 ہزار روپے کی جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے ۔
پولیس نے گرفتار میاں بیوی کےخلاف زیر دفعات 489B/489C کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ۔