صوابی کے تھانے میں دھماکہ ہوا تھا۔جس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں پولیس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا جمعرات کی شب تھانے کے گودام کے کمرے میں ہوا جہاں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید کے مطابق دھماکا بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا جس کی وجہ سے متعدد دھماکے ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو باچا خان میڈیکل کمپلیکس پہنچایا جہاں ایمرجنسی سروسز کا اعلان کر دیا گیا۔دوسرے متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی علاج کے دوران دم توڑ گیا ہے۔
کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل اور چیف سیکریٹری کو فوری طور پر صوابی تھانے پہنچنے کا حکم دیا۔