Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026
    خیبر پختونخوا

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    نومبر 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس منعقد
    خاص خبریں ستمبر 27, 2024

    گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس منعقد

    ستمبر 27, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Gilgit-Baltistan Departmental Development Working Party organized the second session of the current financial year
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا رواں مالی سال کا دوسرا اجلاس 24 تا 25 ستمبر 2024 کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد کی زیر سربراہی منعقد کیا گیا۔اس اجلاس میں مجموعی طور پر 140 کے قریب ترقیاتی منصوبوں پر غوروخوص کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی  8 ارب 24 کروڑ 7 لاکھ مالیت کے 125 اہم منصوبوں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں جو اہم منصوبے منظور کئے گئے ہیں ان میں گلگت بلتستان میں موٹر وہیکل رجسٹریشن اور ٹیکسیشن مینجمنٹ سسٹم کے قیام سمیت گاڑیوں کے معائنے اور سرٹیفیکیشن کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے حادثات کی روک تھام کیلئے تمام گاڑیوں کی فٹنس، مرمت اور سرٹیفیکیشن کو یقینی بنایا جائیگا اور اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے قانون پر سختی سے عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔

    اس اجلاس میں محکمہ تعلیم کے 41 اہم منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت اسکولوں میں ایس پی ایس اساتذہ کی تعیناتی کا عمل میں لانے، سکولوں کو تعمیر کرنے  اور اپ گریڈیشن سمیت انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی خصوصی بچوں کے لئے سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کو قائم کرنے اور تعلیم سے محروم بچوں کے لئے بھی منصوبے بنائے گئے شامل ہیں۔

    اس اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے منظور کئے گئے اہم منصوبوں میں گلگت بلتستان میں آٹزم انسٹی ٹیوٹ کا قیام، گلگت بلتستان بھر میں ہسپتالوں کو تعمیر کرنا، ڈسپنسریوں کی اپ گریڈیشن کرنا اور ناپید کو سہولیات فراہم کرنا، ڈاکٹرز اور دیگر الائیڈ سٹاف کی فراہمی، پی ایچ کیو ہسپتال اور اس کے ساتھ ہی آر ایچ کیو ہسپتال میں صحت کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹومیشن سمیت ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی اسکین مشین تنصیب کرنے کے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے 85 کروڑ 42 لاکھ مالیت کے سڑکوں کی میٹلنگ اور پلوں کی تعمیر کے 14 اہم منصوبوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

    اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے تمام محکموں کے ذمہ داروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پروجیکٹ کے PC-I کی تیاری سے پہلے مناسب مقامات کا تعین کریں تاکہ اس کے باعث عوامی نوعیت کے منصوبے تاخیر کا شکار نہ ہوں اور اس کے ساتھ ہی بروقت تکمیل کیلئے موثر اقدامات بھی بروئے کار لائے جاسکیں۔

    مزید ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات نے کہا کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبوں کی بہتر اور بروقت تکمیل کے لئے ٹائم لائیز پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔

    اجلاس گلگت بلتستان
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصوابی میں دھماکہ،جاں بحق افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟
    Next Article بھارتی اسٹیڈیم میں بنگلا دیشی فین کے ساتھ کیا ہوا؟
    Ume Roman

    Related Posts

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026

    اقلیتی برادری کو سفری سہولیات کی فراہمی: مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

    نومبر 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    بین الاقوامی

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026
    خیبر پختونخوا

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اقلیتی برادری کو سفری سہولیات کی فراہمی: مقامی سکھ اور ہندو یاتریوں کے لیے 2 خصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

    نومبر 4, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اکتوبر 29, 2026

    پشاور:دیر کالونی سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش

    خاص خبریں

    پشاور سکول سانحے کی انکوائری رپورٹ گورنر خیبر پختونخوا کو پیش کر دی گئی، رپورٹ…

    خاص خبریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور: یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست

    اکتوبر 30, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    نومبر 2, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    بین الاقوامی

    امریکی مڈٹرم الیکشن میں صدرٹرمپ نے شکست تسلیم کرلی، ڈیموکریٹس کو دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہوگئی

    نومبر 4, 2026
    خیبر پختونخوا

    خيبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کے اختیارات گورنر کو منتقل کرنے کی منظوری

    نومبر 4, 2026
    خاص خبریں

    اوگی: غیرت کے نام پر بھانجی کو قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

    نومبر 4, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.