ہنگلاج ماتا استھان میں درگا اشٹمی کی پُروقار تقریبات، ملک بھر سے بڑی تعداد میں ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔
بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں درگا اشٹمی کی خصوصی پوجا مذہبی عقیدت و احترام سے ادا کی گئی۔
نوراتری کے موقع پر ہنگلاج ماتا استھان میں مذہبی تقریبات میں سینکڑوں پیدل یاتریوں سمیت بڑی تعداد میں ہندو برادری نے شرکت کی۔
حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے ہنگلاج ماتا استھان میں یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے پہلی مرتبہ صوبے کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری کو تقریبات کے لیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کشش چوہدری نے ہنگلاج ماتا استھان میں انتظامات کی نگرانی اور یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔
سینیٹر دنیش کمار نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی حکومت کے تعاون کی تعریف کی۔
سینیٹر دنیش کمار کا کہنا تھا کہ ہنگلاج ماتا استھان میں مذہبی تقریبات کے انتظامات بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی بہترین مثال ہیں۔
دنیش کمار نے کہا کہ اقلیتوں کے مذہبی حقوق کا تحفظ اور مذہبی شعائر کا احترام باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔
ہندو برادری اور یاتریوں نے ہنگلاج ماتا استھان میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یاتریوں کی جانب سے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی سے یاتریوں کو مذہبی رسومات پُرامن اور باوقار انداز میں ادا کرنے میں مدد ملی۔


