مانسہرہ میں بیدردی سے قتل ہونے والے سفیان کے ورثاء اور معززین علاقہ نے ڈی پی او مانسہرہ اور ایس پی سٹی سے ملاقات کی ہے ۔
مانسہرہ: تفصیلات کے مطابق اچھڑیاں کیمپ میں قتل ہونیوالے سفیان کے نانا اور والد نے معززین علاقہ چیئرمین اچھڑیاں حاجی شاد محمد خان ،صدر انجمن تاجران اچھڑیاں بازار صدام خان اور عتیق خان کے ہمراہ مانسہرہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈہ پور اور ایس پی سٹی ریشم جہانگیر سے انکے دفتر میں ملاقاتیں کیں ۔
ڈی پی او نے متاثرہ خاندان کو تمام معاملات پر بات چیت کیلئے اپنے دفتر بلایا تھا، پولیس افسران نے تمام حالات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی پولیس مظلوم فیملی کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اگر کہیں ظلم ہوتا ہے تو مانسہرہ پولیس مظلوم کے ساتھ ہوگی اور انصاف کو یقینی بنائے گی جبکہ وفد نے ضلع مانسہرہ پولیس کو تمام واقع میں مثالی کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔